كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابٌ اَخْبَرَنَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ الزُّبَیْرِ، نَا الْحَجَّاجُ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِاللّٰهِ عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِی الثَّوْبِ الْمَصْبُوْغِ لِلْمُحْرِمِ، مَا لَمْ یَکُنْ بِهٖ رِدْعٌ وَلَا نَفْضٌ
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام والے شخص کے لیے ایسا رنگ دار کپڑا پہننے کی اجازت دی ہے جس پر زعفران کا نشان ہو نہ اس کا رنگ اترا ہوا ہو۔
تشریح :
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا رنگ دار کپڑوں کی اجازت ہے بشرطیکہ زعفران کے نشانات اس پر نہ ہوں۔ لیکن سفید لباس پہننا زیادہ بہتر ہے۔ جیسا کہ سیّدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سفید کپڑے پہنا کرو، یہ سب سے زیادہ بہتر اور پسندیدہ ہے اور انہی میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو۔‘‘ ( سنن نسائي، کتاب الزینة، باب الامر بلبس البیض من الثیاب)
تخریج :
مسند احمد: ۱؍ ۳۶۲۔ قال شعیب الارناؤط: حسن لغیره۔ مسند ابي یعلی، رقم: ۲۵۷۹۔