مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 371
كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابٌ اَخْبَرَنَا اَبُوْ عَامِرِ الْعَقَدِیِّ، نَا اَیُّوْبُ بْنُ یَسَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمْ یُرَخَّصْ لِاَحَدٍ اَنْ یَّبِیْتَ عَنْ مِنًی، اِلَّا لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطَّلَبِ، مِنْ اَجْلِ سِقَایَتِهٖ
ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 371
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کسی (حاجی) کو منیٰ سے دور (مکہ میں) رات گزارنے کی اجازت نہیں دی گئی، سوائے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے، اور یہ ان کے حاجیوں کو پانی پلانے کی وجہ سے اجازت ملی تھی۔
تخریج : بخاري، کتاب الحج، باب هل یبیت اصحاب القارية الخ، رقم: ۱۷۴۵۔ مسلم، کتاب الحج، باب وجوب المبیت بمنی لیالي ایام التشریق الخ، رقم: ۱۳۱۵۔ سنن ابي داود، رقم: ۱۹۵۹۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۰۶۵۔ مسند احمد: ۲؍ ۲۲۔ سنن دارمي، رقم: ۱۹۴۳۔