مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 362

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابٌ اَخْبَرَنَا جَرِیْرٌ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ اَبِیْ زِیَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کَانُوْا یَکْرَهُوْنَ اَنْ یَدْخُلُوا فِیْ حَجِّهِمُ التِّجَارَةَ، حَتَّی نَزَلَتْ هَذِہِ الْآیَةُ ﴿لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِکُمْ﴾

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 362

اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ اپنے حج میں تجارت کو داخل کرنا ناپسند کرتے تھے حتیٰ کہ یہ آیت نازل ہوئی: ’’تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو۔‘‘
تخریج : سنن ابي داود، کتاب المناسك، باب التجارة في الحج، رقم: ۱۷۳۱۔ قال الشیخ الالباني : صحیح۔