كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابٌ اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَا وُهَیْبٌ، حَدَّثَنِی ابْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کَانَ اَهْلُ الْجَاهِلِیَّةِ یَرَوْنَ العمرة فِی شُہُوْرِ الْحَجِّ مِنْ اَفْجَرِ فُجُوْرٍ، یَقُوْلُوْنَ: اِذَا بَرَأَ الدَبَر، وَعَفَا الْأَثَرَ وَانْسَلَخَ صَفَرَ، حَلَّتِ العمرة لِمَنِ اعْتَمَرَ۔ فَقَدِمَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ وَاَصْحَابُهٗ صَبِیْحَةَ رَابِعَةٍ مُهِلِّیْنَ بِالْحَجِّ، فَاَمَرَهُمْ اَنْ یَّحلِوُّا لِعُمْرَةَ فَعَظِمَ ذٰلِکَ عَلَیْهِمْ، فَقَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ: اَیُّ الْحِلِّ؟ فَقَالَ: اَلْحِلُّ کُلُّهٗ
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: دور جاہلیت والے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا سب سے بڑا فجور (گناہ کا کام) تصور کرتے تھے، وہ کہتے تھے: جب اونٹ کی پیٹھ سستا لے اور اس پر خوب بال اگ جائیں اور صفر کا مہینہ ختم ہو جائے تو عمرہ کرنے والے کے لیے عمرہ کرنا حلال ہو جاتا ہے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب چوتھی کی صبح حج کا احرام باندھے ہوئے آئے تو آپ نے انہیں حکم دیا کہ وہ عمرہ کے لیے احرام کھولنے کی نیت کرلیں، یہ ان پر گراں گزرا، تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا چیز حلال ہوگئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر چیز حلال ہوگئی ہے۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب الحج، باب التمتع والاقران والا فراد بالحج، رقم: ۱۵۶۴۔ مسلم، کتاب الحج، باب جواز العمرة في اشهر الحج، رقم: ۱۲۴۰۔ سنن نسائي، رقم: ۲۸۱۳۔ سنن ابي داود، رقم: ۱۹۸۷۔ مسند احمد: ۱؍ ۲۶۱۔