كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابٌ اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَاوُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوِْل اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَنَّهٗ قِیْلَ لَهٗ فِی الذَّبْحِ، وَالْحَلَقِ، وَالرَّمْیِ فِی التَّقْدِیْمِ وَالتَّاخِیْرِ، فَقَالَ: لَاحَرَجَ
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ سے (حج کے موقع پر) قربانی کرنے، بال منڈوانے اور رمی جمار میں تقدیم و تاخیر کے متعلق پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی حرج نہیں۔‘‘
تخریج : مسلم، کتاب الحج، باب من حلق قبل النحر الخ، رقم: ۱۳۰۶۔ سنن ابي داود، رقم: ۱۹۸۳۔ سنن ترمذي، رقم: ۹۱۶۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۰۵۰۔ مسند احمد: ۱؍ ۳۱۰۔ سنن کبری بیهقی: ۲؍ ۴۴۶۔