كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابٌ اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا اَیُّوْبُ، عَنْ عِکْرَمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَیْمُوْنَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَبَنیٰ بِهَا بِسَرَفٍ، وَهُوَ حَلَالٌ
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی جبکہ آپ حالت احرام میں تھے، اور آپ نے مقام سرف پر ان سے تعلق قائم کیا جبکہ آپ حالت احرام میں نہیں تھے۔
تشریح :
ایک دوسری حدیث میں ہے، سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یَنْکِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا یُنْکَحْ)) (مسلم، کتاب النکاح، رقم : ۱۴۰۹۔ سنن ابي داود، رقم : ۱۸۴۱) .... ’’محرم اپنا نکاح کرے نہ کسی دوسرے کا۔‘‘
سیّدنا سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو وہم ہوگیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں سیّدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی۔ (صحیح ابوداود، رقم : ۱۶۲۸)
کیونکہ جب نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح ہوا، اس وقت سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما چھوٹے تھے اور پھر سیّدہ میمونہ رضی اللہ عنہا خود فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے مقام سرف میں نکاح کیا تھا اور ہم دونوں حلال تھے۔ (مسلم، رقم : ۱۴۱۱۔ سنن ابي داود، رقم : ۱۸۴۳)
لہٰذا حالت احرام میں شادی کرنا یا کروانا ممنوع ہے جائز نہیں ہے۔ جبکہ پچھنے لگوانا جائز ہے۔
تخریج :
السابق۔