كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابٌ اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ: وَقَالَ ابْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ قَالَ: اُمِرُوْا اَنْ یَّکُوْنَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَیْتِ، اِلَّا الْمَرَاةَ الْحَائِضَ، فَاِنَّهٗ قَدْ رُخِّصَ لَهَا، اَوْ قَالَ: خُفِّفَ عَنْهَا
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب
طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا، انہیں حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طواف کرتے ہوئے) گزرے، مگر یہ کہ حائضہ عورت ہو، کیونکہ اس کو اجازت دی گئی ہے یا اسے رعایت دی گئی ہے۔
تشریح :
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا حائضہ عورت کے لیے رخصت ہے کہ طوافِ وداع کیے بغیر جاسکتی ہے۔
تخریج :
بخاري، کتاب الحج، باب طواف الوداع، رقم: ۱۷۵۵۔ مسلم، کتاب الحج، باب وجوب طواف الوداع الخ، رقم: ۱۳۲۸۔ سنن ترمذي، رقم: ۹۴۴۔
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا حائضہ عورت کے لیے رخصت ہے کہ طوافِ وداع کیے بغیر جاسکتی ہے۔