كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أُمِّ الْحُصَيْنِ قَالَ: سَمِعْتُ جَدَّتِي تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا كُلُّ ذَلِكَ يُقَالُ لَهُ وَالْمُقَصِّرِينَ، فَقَالَ عِنْدَ الثَّالِثَةِ: ((وَالْمُقَصِّرِينَ))
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب
سیدہ ام الحصین رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آپ نے (حج و عمرہ کے موقع پر) سر منڈوانے والوں کے لیے تین بار دعا فرمائی، ہر بار آپ سے عرض کیا گیا: اور بال کترانے والے، (ان کے لیے بھی دعا فرمائیں) تو تیسری بار فرمایا: ’’بال کترانے والوں کے لیے بھی۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب الحج، باب الحلق والتقصیر عند الاحلال، رقم: ۱۷۲۷۔ مسلم، کتاب الحج، باب تفضیل الحلق الخ، رقم: ۱۳۰۱۔ سنن ابي داود، رقم: ۱۹۷۹۔ سنن ترمذي، رقم: ۹۱۳۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۰۴۴۔ مسند احمد: ۶؍ ۴۰۲۔ سنن کبری بیهقی: ۵؍ ۱۳۴۔