مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 224

كِتَابُ العِيدَيْنِ بَابٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا أَشْعَثُ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: ((أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ نُخْرِجَ فِي الْعِيدَيْنِ الْعَوَاتِقَ وَالْحُيَّضَ وَذَوَاتَ الْخُدُورِ، فَأَمَّا الْحَيْضُ فَإِنَّهُنَّ يَكُنَّ بِقُرْبِ الْمُصَلَّى يَشْهَدْنَ دَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ))

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 224

عیدین کےاحکام ومسائل باب سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ’’ہم عیدین میں نوجوان لڑکیوں‘ حائضہ عورتوں اور پردہ نشین لڑکیوں کو عیدگاہ کی طرف نکالیں، رہیں حائضہ عورتیں تو وہ جائے نماز کے قریب رہیں اور مسلمانوں کی دعاؤں میں شریک ہوں۔
تخریج : بخاري، رقم : ۹۷۴۔ مسلم، رقم : ۸۹۰۔ سنن ترمذي، رقم : ۱۳۰۷۔ سنن ابي داؤد، رقم : ۱۱۳۶۔