مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 223

كِتَابُ العِيدَيْنِ بَابٌ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: ((أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ نُخْرِجَ فِي الْعِيدَيْنِ ذَوَاتَ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضَ فَيَشْهَدْنَ مَعَ الْمُسْلِمِينَ دَعْوَتَهُمْ وَصَلَاتَهُمْ، وَالْحُيَّضُ يَعْتَزِلْنَ الصَّلَاةَ))

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 223

عیدین کےاحکام ومسائل باب سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ’’ہم عید الفطر اور عید الاضحی میں پردہ نشین جوان لڑکیوں اور حائضہ عورتوں کو (عید گاہ کی طرف) باہر نکالیں، وہ مسلمانوں کی دعاؤں اور نماز میں شریک ہوں، جبکہ حائضہ عورتیں نماز سے الگ رہیں۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب العیدین، باب خروج النساء والحیض الی المصلی، رقم: ۹۷۴۔ مسلم، کتاب صلاة العیدین، باب ذکر اباحة خروج النساء الی العید الخ، رقم: ۸۹۰۔ سنن ابي داود، رقم: ۱۱۳۶۔ سنن ترمذي، رقم: ۵۳۹۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۱۳۰۸۔