كِتَابُ العِيدَيْنِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: ((أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُخْرِجَنَّ يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الْأَضْحَى الْعَوَاتِقَ وَالْحُيَّضَ وَذَوَاتَ الْخُدُورِ، فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَعْتَزِلْنَ الْمُصَلَّى وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ))
عیدین کےاحکام ومسائل
باب
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ’’ہم عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن جوان، پردہ نشین لڑکیوں اور حائضہ عورتوں کو عیدگاہ کی طرف نکالیں، رہیں حائضہ عورتیں تو وہ جائے نماز سے دور رہیں اور مسلمانوں کی دعاؤں میں شریک ہوں۔‘‘
تخریج : مسلم، کتاب الصلاة العیدین، باب ذکر اباحة خروج النساء الخ، رقم: ۸۹۰۔ سنن ترمذی، ابواب الصلاة، باب ماجاء في خروج النساء في العیدین، رقم: ۱۳۰۷۔