كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابٌ اَخْبَرَنَا یَحْیَ بْنُ آدَمَ، نَا شَرِیْکٌ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِاللّٰهِ، عَنْ عِکْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یُصَلِّیْ فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ، یَتَّقِیْ بِفَضُوْلِهٖ حَرَّ الْاَرْضِ وَبَرْدِهَا
نماز کےاحکام ومسائل
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ اس کے زائد حصے سے زمین کی گرمی اور اس کی ٹھنڈک سے بچتے تھے۔
تشریح :
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا ایک کپڑے میں نماز پڑھنا درست ہے جبکہ تنگی ہو اور دو کپڑے میسر نہ ہوں، اس کا طریقہ یہ ہے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اس چادر کے دنوں پلوؤں میں سے دائیں پلو کو بائیں کندھے پر اور بائیں پلو کو داہنے کندھے پر ڈال دے۔‘‘ ( بخاري، کتاب الصلاۃ، رقم : ۳۶۰۔ ابوداود، رقم : ۶۲۷)
تخریج :
مسند احمد: ۱؍ ۲۵۶، ۳۲۰۔ قال شعیب الارناؤط: حسن لغیره۔ مسند ابي یعلی، رقم: ۲۶۸۷۔ شواهد بخاری: ۳۵۸۔ مسلم، رقم : ۵۱۵۔ سنن ابي داود، رقم: ۶۲۵، ۶۲۶۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۵۴۱۔