مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 191

كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابٌ اَخْبَرَنَا اَبُوْ عَامِرِ الْعَقَدِیُّ، نَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ، عَنْ طَاؤُوْسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اُمِرَ نَبِیُّکُمْ اَنْ یَّسْجُدَ عَلٰی سَبْعَةِ اَعْظَمٍ، وَلَا یَکُفَّ شَعْرًا، وَلَا ثَوْبًا۔ قَالَ شُعْبَةُ: وَقَالَ عَمْرٌو مَرَّةً اُخْرٰی: قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اُمِرْتُ اَنْ اَسْجُدَ عَلٰی سَبْعَةِ اَعْظُمٍ، وَاُمِرْتَ اَنْ لَّا اَکُفَّ شَعْرًا وَلَا ثَوْبًا

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 191

نماز کےاحکام ومسائل باب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، تمہارے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ سات ہڈیوں پر سجدہ کریں، نیز بال اور کپڑے نہ سمیٹے جائیں۔ عمرو (بن دینار) نے ایک بار یوں بیان کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں بالوں اور کپڑوں کو نہ سمیٹوں۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب الاذان، باب السجود علی سبعة اعظم، رقم: ۸۱۰۔ مسلم، کتاب الصلاة، باب اعضاء السجود والنهي عن کف الشعر والثوب۔ سنن ابي داود، رقم: ۸۹۰۔ سنن ترمذي، رقم: ۲۷۳۔ سنن نسائي، رقم: ۱۰۹۳۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۸۸۳، ۸۸۴۔ مسند احمد: ۱؍ ۲۵۵۔