مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 184

كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ: سَمِعَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، أَبَاهُ يَقُولُ: أَخْبَرَتْنِي أُمُّ أَيُّوبَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهَا شَافٍ كَافٍ))

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 184

نماز کےاحکام ومسائل باب سیدہ ام ایوب رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قرآن سات قراء توں پر نازل ہوا ہے وہ سب شافی (اطمینان بخش) کافی (کفایت کرنے والی) ہیں۔‘‘
تشریح : یہ قرآن پر ایمان رکھنے والوں کے لیے اللہ رب العزت کی طرف سے ایک طرح کی آسانی ہے کہ وہ کسی بھی قرأت میں قرآن کی تلاوت کریں اللہ ان کو اجر سے محروم نہیں کریں گے جبکہ وہ قراء اتِ متواترہ ہوں۔
تخریج : بخاري۔ مسلم، کتاب صلاة المسافرین، باب بیان القرآن علی سبعة احرف الخ، رقم: ۸۱۹۔ سنن ابي داود، رقم: ۱۴۷۵۔ سنن ترمذي، رقم: ۲۹۴۳۔ سنن نسائي، رقم: ۹۴۰۔ یہ قرآن پر ایمان رکھنے والوں کے لیے اللہ رب العزت کی طرف سے ایک طرح کی آسانی ہے کہ وہ کسی بھی قرأت میں قرآن کی تلاوت کریں اللہ ان کو اجر سے محروم نہیں کریں گے جبکہ وہ قراء اتِ متواترہ ہوں۔