كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَزَالُ الْعَبْدُ فِي صَلَاةٍ مَا دَامَ فِي مُصَلَاهُ لَمْ يَحْبِسْهُ إِلَّا انْتِظَارُ الصَّلَاةِ، وَالْمَلَائِكَةُ مَعَهُ تَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ مَا لَمْ يُحْدِثْ "
نماز کےاحکام ومسائل
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدمی نماز ہی میں رہتا ہے جب تک وہ اپنی جائے نماز پر رہتا ہے، اور نماز کا انتظار ہی اسے بٹھائے رکھتا ہے، اس کے ساتھ جو فرشتے ہوتے ہیں وہ کہتے ہیں: ’’اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما، اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے جب تک وہ باوضو رہتا ہے۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب الوضوء، باب من لم یر الوضوء الخ، رقم: ۱۷۶۔