مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 174

كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابٌ وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ شَرَّ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ)) قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ؟ قَالَ: ((لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا)) .

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 174

نماز کےاحکام ومسائل باب اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بدترین چور وہ ہے جو اپنی نماز کی چوری کرتا ہے۔‘‘ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ اپنی نماز کی چوری کس طرح کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ اس کا رکوع پورا کرتا ہے نہ اس کا سجود۔‘‘
تشریح : مذکورہ بالاحدیث سے معلوم ہوا رکوع وسجود کا مکمل نہ کرنا چوری ہے اور جو رکوع وسجود مکمل نہیں کرتا ایسے انسان کی نماز بھی باطل ہے۔ جیسا کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا جو رکوع وسجود مکمل طور پر نہیں کر رہا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تم نے نماز ہی نہیں پڑھی اور اگر تم مر گئے تو تمہاری موت اس سنت پر نہیں ہوگی۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا تھا۔ ( بخاري، کتاب الاذان، رقم : ۷۹۱) معلوم ہوا رکوع اور سجدہ اطمینان سے کرنا چاہیے۔
تخریج : مسند احمد: ۵؍ ۳۱۰۔ صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۹۸۶۔ صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۵۲۴۔ مذکورہ بالاحدیث سے معلوم ہوا رکوع وسجود کا مکمل نہ کرنا چوری ہے اور جو رکوع وسجود مکمل نہیں کرتا ایسے انسان کی نماز بھی باطل ہے۔ جیسا کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا جو رکوع وسجود مکمل طور پر نہیں کر رہا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تم نے نماز ہی نہیں پڑھی اور اگر تم مر گئے تو تمہاری موت اس سنت پر نہیں ہوگی۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا تھا۔ ( بخاري، کتاب الاذان، رقم : ۷۹۱) معلوم ہوا رکوع اور سجدہ اطمینان سے کرنا چاہیے۔