مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 172

كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنِي زَكَرِيَا بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةُ)) .

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 172

نماز کےاحکام ومسائل باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب نماز کی اقامت ہو جائے تو پھر اس فرض نماز کے علاوہ اور کوئی نماز نہیں ہوتی۔‘‘
تشریح : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اقامت کے بعد نفل، سنت پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کسی نے شروع کیے ہیں تو اس کو چاہیے توڑ کر جماعت میں شامل ہو جائے۔ احناف کا کہنا ہے: اقامت کے بعد فجر کی سنتیں پڑھی جا سکتی ہیں لیکن فجر کی دوسری رکعت بھی فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو سنتیں چھوڑ کر جماعت میں شامل ہو جانا چاہیے۔ (شرح مسلم للنووی: ۳؍ ۲۴۱) احناف کی دلیل ’’سنن بیہقی‘‘ کی یہ روایت ہے کہ جب جماعت کھڑی ہو جائے تو کوئی نماز نہیں سوائے فرض کے الایہ کہ صبح کی سنتیں ہوں۔ یہ روایت ضعیف ہے۔ مذکورہ بالامسئلہ کی تفصیل کے لیے دیکھئے۔ (شرح مسلم للنووی: ۳؍ ۲۴۱۔ نیل الاوطار: ۳؍ ۳۱۳۔ الهدایہ: ۱؍ ۷۲)
تخریج : مسلم، کتاب صلاة المسافرین، باب کراهة الشروع في نافلة بعد شروع الموذن، رقم: ۷۱۰۔ سنن ابي داود، کتاب الصلاة، باب اذا ادرك الامام ولم یصل رکعتی الفجر، رقم: ۱۲۶۶۔ سنن ترمذي، رقم: ۴۲۱۔ سنن نسائي، رقم: ۸۶۵۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۱۱۵۱۔ مسند احمد، رقم: ۴۵۵۲۔ صحیح ابن حبان، رقم: ۲۱۹۳۔ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اقامت کے بعد نفل، سنت پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کسی نے شروع کیے ہیں تو اس کو چاہیے توڑ کر جماعت میں شامل ہو جائے۔ احناف کا کہنا ہے: اقامت کے بعد فجر کی سنتیں پڑھی جا سکتی ہیں لیکن فجر کی دوسری رکعت بھی فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو سنتیں چھوڑ کر جماعت میں شامل ہو جانا چاہیے۔ (شرح مسلم للنووی: ۳؍ ۲۴۱) احناف کی دلیل ’’سنن بیہقی‘‘ کی یہ روایت ہے کہ جب جماعت کھڑی ہو جائے تو کوئی نماز نہیں سوائے فرض کے الایہ کہ صبح کی سنتیں ہوں۔ یہ روایت ضعیف ہے۔ مذکورہ بالامسئلہ کی تفصیل کے لیے دیکھئے۔ (شرح مسلم للنووی: ۳؍ ۲۴۱۔ نیل الاوطار: ۳؍ ۳۱۳۔ الهدایہ: ۱؍ ۷۲)