مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 168

كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، نا النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، نا شَدَّادٌ أَبُو عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ حَافَظَ عَلَى شُفْعَةِ الضُّحَى غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ، وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ)) قَالَ النَّهَّاسُ: وَأَبُو عَمَّارٍ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 168

نماز کےاحکام ومسائل باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص نماز چاشت کی دو رکعتوں کی حفاظت کرتا ہے اس کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔‘‘
تخریج : سنن ترمذي، ابواب الوتر، باب صلاة الضحی، رقم: ۴۷۷۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۱۳۸۲۔ مسند احمد: ۲؍ ۴۴۳۔ قال الشیخ الالباني ، وشعیب الارناؤط: اسناده ضعیف۔