كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، نا مَعْمَرٌ، وَالثَّوْرِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِي عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَرْفَعُهُ، قَالَ: ((إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيُصَلِّ إِلَى شَيْءٍ يَسْتُرُهُ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيَتَخَطَّ خَطًّا، ثُمَّ لَا يَمُرُّ مَا بَيْنَ يَدَيْهِ)) .
نماز کےاحکام ومسائل
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوعاً بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو وہ کسی چیز کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھے جسے وہ سترہ بنائے، اگر وہ کوئی چیز نہ پائے تو وہ لکیر کھینچ لے پھر اس کے آگے سے جو بھی گزر جائے گا وہ اس کے لیے مضر نہیں ہوگا۔‘‘
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الصلاة، باب الخط اذا لم یجد عصا، رقم: ۶۸۹۔ قال الشیخ الالباني ، ضعیف۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۹۴۳۔ مسند احمد: ۲؍ ۲۵۴۔