مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 149

كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، نا شَرِيكٌ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ رَأَى رَجُلَا خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَمَا يُؤَذَّنَ فِيهِ، فَقَالَ: ((أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَلَا تَخْرُجُوا حَتَّى تُصَلُّوا)) .

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 149

نماز کےاحکام ومسائل باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ایک آدمی کو اس کے بعد مسجد سے باہر جاتے ہوئے دیکھا کہ وہاں اذان ہو چکی تھی، تو انہوں نے فرمایا: اس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا: ’’جب مؤذن اذان دے چکے تو تم (مسجد سے) باہر نہ جاؤ حتیٰ کہ نماز پڑھ لو۔‘‘
تشریح : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ اذان سننے کے بعد مسجد سے نکلنا جائز نہیں لیکن شرعی عذر ہو تو اس کی گنجائش ہے جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری اس مسجد سے اذان سن کر بلا ضرورت نکل کر واپس نہ آنے والا منافق ہے۔‘‘ (مجمع الزوائد: ۲؍ ۵۔ اسنادہ صحیح) امام دارمی رحمہ اللہ اپنی سنن میں ایک واقعہ نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص سعید بن مسیب رحمہ اللہ کو حج یا عمرے کے لیے (روانگی) کے موقع پر الوداع کہنے آیا تو انہوں نے اسے فرمایا: نماز ادا کیے بغیر نہ جانا، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اذان کے بعد مسجد سے منافق کے علاوہ کوئی دوسرا شخص نہیں نکلتا۔ ہاں (وہ نکلنے والا منافق نہیں) جو کسی حاجت کی غرض سے واپس آنے کے ارادے سے نکلے‘‘ اس نے جواب دیا: بے شک میرے ساتھی حرہ میں ہیں۔ سو وہ چلا گیا۔ (راوی بیان کرتا ہے کہ) سعید بہت اہتمام سے اس کا ذکر کرتے رہے یہاں تک کہ انہیں خبر دی گئی کہ وہ اپنی سواری سے گر گیا ہے۔ اور اس کی ران ٹوٹ گئی ہے۔ ( سنن دارمي، رقم : ۴۵۲۔ مصنف عبدالرزاق، رقم : ۱۹۴۵)
تخریج : انظر الحدیث السابق برقم (۱۴۵؍۲۳۰) مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ اذان سننے کے بعد مسجد سے نکلنا جائز نہیں لیکن شرعی عذر ہو تو اس کی گنجائش ہے جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری اس مسجد سے اذان سن کر بلا ضرورت نکل کر واپس نہ آنے والا منافق ہے۔‘‘ (مجمع الزوائد: ۲؍ ۵۔ اسنادہ صحیح) امام دارمی رحمہ اللہ اپنی سنن میں ایک واقعہ نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص سعید بن مسیب رحمہ اللہ کو حج یا عمرے کے لیے (روانگی) کے موقع پر الوداع کہنے آیا تو انہوں نے اسے فرمایا: نماز ادا کیے بغیر نہ جانا، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اذان کے بعد مسجد سے منافق کے علاوہ کوئی دوسرا شخص نہیں نکلتا۔ ہاں (وہ نکلنے والا منافق نہیں) جو کسی حاجت کی غرض سے واپس آنے کے ارادے سے نکلے‘‘ اس نے جواب دیا: بے شک میرے ساتھی حرہ میں ہیں۔ سو وہ چلا گیا۔ (راوی بیان کرتا ہے کہ) سعید بہت اہتمام سے اس کا ذکر کرتے رہے یہاں تک کہ انہیں خبر دی گئی کہ وہ اپنی سواری سے گر گیا ہے۔ اور اس کی ران ٹوٹ گئی ہے۔ ( سنن دارمي، رقم : ۴۵۲۔ مصنف عبدالرزاق، رقم : ۱۹۴۵)