مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 147

كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا إِبْرَاهِيمُ وَهُوَ ابْنُ الْمُهَاجِرِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الشَّعْثَاءِ، يَقُولُ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَخَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَمَا أُذِّنَ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 147

نماز کےاحکام ومسائل باب ابو الشعثاء بیان کرتے ہیں، میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، اذان ہو جانے کے بعد ایک آدمی مسجد سے باہر نکل گیا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا: اس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔
تخریج : انظر الحدیث السابق۔