كِتَابُ الصَّلاَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، نا شُعْبَةُ، نا عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَافِعٍ، يَقُولُ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ سَجَدَ فِي ((إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ)) ، فَقُلْتُ لَهُ: أَتَسْجُدُ فِيهَا؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ خَلِيلِي يَسْجُدُ فِيهَا فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّى أَلْقَاهُ
نماز کےاحکام ومسائل
باب
ابورافع بیان کرتے ہیں، میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے سورۂ الانشقاق میں سجدہ کیا، تو میں نے انہیں کہا: کیا آپ اس میں سجدہ کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے خلیل( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو اس میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے، پس میں اس میں سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ میں ان سے ملاقات کر لوں۔
تخریج : بخاري، کتاب سجود القرآن، باب من قرأ السجده في الصلاة، رقم : ۱۰۷۸۔ مسلم، کتاب المساجد، باب سجود التلاوة، رقم : ۵۷۸۔ سنن نسائي، رقم : ۹۶۸۔