كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابٌ اَخْبَرَنَا (جَرِیْرٌ)، عَنْ مُسْلِمِ الْاَعْوَرِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَوْلَا اَنْ تَضَیَّعُوْا، لَاَمَرْتُکُمْ بِالسَّوَاکِ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ
طہارت اور پاکیزگی کے احکام ومسائل
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر تم ضائع نہ کر دیتے تو میں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا تمہیں حکم دیتا۔‘‘
تشریح :
صحیح بخاری میں ہے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَوْلَا اَنْ اَشُقَّ عَلٰی اُمَّتِیْ اَوْ عَلَی النَّاسِ لَاَ مَرْتُهُمْ بِالسَّوَاكِ مَعَ کُلِّ صَلَاةٍ۔)) ( بخاري، رقم : ۸۸۷) ....’’اگر مجھے اپنی امت یا لوگوں کی تکلیف کا خیال نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے لیے ان کو مسواک کا حکم دیتا۔‘‘
معلوم ہوا ہر نماز کے لیے مسواک کرنا مشروع ہے، واجب نہیں۔ معلوم ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے انتہائی شفیق اور مہربان تھے۔ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہر نماز سے قبل مسواک کریں کیونکہ مسواک کرنے کی وجہ سے ثواب میں اضافہ ہوتا ہے۔ جیسا کہ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: مسواک کرکے پڑھی جانے والی نماز بغیر مسواک کے پڑھی جانے والی نماز سے ستر گنا بڑھ جاتی ہے۔ (صحیح ابن خزیمة، رقم : ۱۳۷)
شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے اس روایت کو مختلف شواہد کی بنا پر حسن لغیرہ قرار دیا ہے۔ (تسہیل الوصول الی تخریج احادیث صلاۃ الرسول، ص:۸۲)
تخریج :
اسناده ضعیف له شواهد صحیح۔ بخاري، کتاب الجمعة، باب السواك یوم الجمعة، رقم: ۸۸۷۔ مسلم، کتاب الطهارة، باب السواك، رقم : ۲۵۲۔ سنن ابي داود، رقم: ۴۶۔