كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، عَنْ هِنْدَ بِنْتِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ عَمَّتِهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ((أَكَلَ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ))
طہارت اور پاکیزگی کے احکام ومسائل
باب
سیدنا ابن ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ نے اپنی پھوپھی سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کی دستی کا گوشت کھایا، پھر نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔
تشریح :
(۱) معلوم ہوا بکری کا گوشت کھانا مسنون ہے۔
(۲).... آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں۔
تخریج :
بخاري، کتاب الوضوء، باب من لم یتوضاء من لحم الشاة والسویق، رقم: ۲۰۸۔ مسلم، کتاب الحیض، باب نسخ الوضوء ممامست النار، رقم: ۳۵۵۔ سنن ابي داود، رقم: ۱۸۷۔ سنن ترمذي، رقم: ۱۸۳۶۔
(۱) معلوم ہوا بکری کا گوشت کھانا مسنون ہے۔
(۲).... آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں۔