مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 100

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، نا مَعْمَرٌ، وَمَالِكٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَنْثِرْ، وَإِذَا اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ)) .

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 100

طہارت اور پاکیزگی کے احکام ومسائل باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ نے فرمایا: ’’جو شخص وضو کرے تو وہ ناک جھاڑے، اور جو ڈھیلوں کے ساتھ استنجا کرے تو وہ طاق عدد میں ڈھیلے استعمال کرے۔‘‘
تشریح : دیکھئے فوائد نمبر ۸۰؍۳۲۵۔
تخریج : مسلم، باب الایتار الاستنثار والستجمار، رقم : ۲۳۸۔ دیکھئے فوائد نمبر ۸۰؍۳۲۵۔