مسند عبد اللہ بن عمر - حدیث 29

كِتَابُ بَابٌ حَدَّثَنَا أَبُو أُمَّيَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ كُلَيْبِ بْنِ وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ص:29]: «لَا تُسَاكِنُوا الْأَنْبَاطَ فِي بِلَادِهِمْ، فَإِنْ نَازَعُوكُمُ الْكَلَامَ وَاخْتَبَئُوا فِي الْأَقْنِيَةِ فَالْهَرَبَ الْهَرَبَ، وَلَا تُنَاكِحُوا الْخُوزَ، فَإِنَّ لَهُمْ أُصُولًا تَدْعُو إِلَى غَيْرِ الْوَفَاءِ»

ترجمہ مسند عبد اللہ بن عمر - حدیث 29

کتاب باب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نبطی قبائل کے ساتھ ان کے شہروں میں سکونت اختیار نہ کرو۔ اور اگر وہ تم سے بات چیت میں اختلاف کریں تو ان سے گریز کرو۔ ان سے بچ کر رہو، ان سے بچ کر رہو اور خوزستانیوں سے شادی نہ کر، کیونکہ ان کی جڑوں میں بے وفائی ہے۔
تشریح : (1)… عجم کی ایک قوم جو عراق عجم اور عراق عرب کے درمیان رہتی ہے۔ ان کو نبطی اس لیے کہتے ہیں کہ وہاں پانی بہت ہے۔( لغات الحدیث : 292/4۔) (2)… ’’خوز‘‘ ایک قوم ہے جو خست (کنجوسی) اور دنائت (کمینہ پن) میں مشہور ہے۔ اور ایک ولایت کا نام ہے جس کو خوزستان کہتے ہیں ۔( لغات الحدیث : 666/1۔) خوزستان اب ایران کا صوبہ ہے جو تیل کا بڑا مرکز ہے یہاں کھجور اور کپاس کی پیداوار بکثرت ہوتی ہے۔
تخریج : الکامل لابن عدي : 2/272، میزان الاعتدال : 1/335، سیر اعلام النبلاء : 8/528، حافظ ذہبی اور ابن عدی نے اسے ’’منکر‘‘ روایت قرار دیا ہے۔ (1)… عجم کی ایک قوم جو عراق عجم اور عراق عرب کے درمیان رہتی ہے۔ ان کو نبطی اس لیے کہتے ہیں کہ وہاں پانی بہت ہے۔( لغات الحدیث : 292/4۔) (2)… ’’خوز‘‘ ایک قوم ہے جو خست (کنجوسی) اور دنائت (کمینہ پن) میں مشہور ہے۔ اور ایک ولایت کا نام ہے جس کو خوزستان کہتے ہیں ۔( لغات الحدیث : 666/1۔) خوزستان اب ایران کا صوبہ ہے جو تیل کا بڑا مرکز ہے یہاں کھجور اور کپاس کی پیداوار بکثرت ہوتی ہے۔