مسند عبد الله بن مبارك - حدیث 65

كِتَابُ بَابٌ حَدَّثَنَا جَدِّي، ثَنَا حَبَّانُ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللَّهِ عَنِ الْحَسنِ بْنِ ذَكْوَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ((مَنْ بَاتَ طَاهِرًا بَاتَ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ، فَلَا يَسْتَيْقِظُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ الْمَلَكُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فُلَانٍ؛ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا))

ترجمہ مسند عبد الله بن مبارك - حدیث 65

کتاب باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے باوضو ہو کر رات گزاری تو اس کے بدن سے لگے ہوئے کپڑے میں فرشتہ رات بسر کرتا ہے، یہ رات کی جس گھڑی بھی بیدار ہوتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: یا اللہ! اپنے فلاں بندے کو بخش دے، بے شک اس نے باوضو ہو کر رات گزاری ہے۔‘‘
تشریح : (1).... شعار: اس کپڑے کو کہتے ہیں کہ جو جسم کے ساتھ لگا ہوا ہو۔ اور ’’دثار‘‘ اس کپڑے کو کہتے ہیں جو اوپر ہو۔ ایک حدیث ہے: ’’الأنصار شعار والناس دثار‘‘ (2) .... اس حدیث میں رات کے وقت وضو کی فضیلت کا بیان ہے۔ جو شخص رات کو باوضو ہوکر سوتا ہے تو فرشتہ اس کے ساتھ رات بسر کرتا ہے اور اس کے اٹھنے کے بعد اس کے لیے دعا کرتا ہے۔ فرشتے اللہ کے حکم کے تابع ہیں۔ فرشتہ جو کرے یا کہے یہ سب امر الٰہی سے ہوتا ہے تو پھراس کی دعا کیسے رد ہو سکتی ہے! (3) .... سیدنا ابو امامہ باھلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جس نے باوضو ہو کر اپنے بستر پر جگہ پکڑی، وہ اللہ کا ذکر کرتا رہا، یہاں تک کہ اسے اونگھ نے پا لیا، وہ رات کی جس گھڑی میں بھی پہلو بدلے گا (جب بھی بیدار ہوگا(اللہ سے دنیا و آخرت کی خیر میں سے جس چیز کا بھی سوال کرے گا، اللہ اسے ضرور عطا فرمائے گا۔( جامع ترمذي: 3526، سنن ابي داؤد : 5042، جامع الأصول :4؍478 کے محقق نے کہا کہ اس حدیث کے ہم معنی شواہد موجود ہیں جن سے یہ تقویت پا لیتی ہے۔)
تخریج : الزهد، ابن مبارك : 441، صحیح ابن حبان : (الموارد)، سلسة الصحیحة: 2539۔ (1).... شعار: اس کپڑے کو کہتے ہیں کہ جو جسم کے ساتھ لگا ہوا ہو۔ اور ’’دثار‘‘ اس کپڑے کو کہتے ہیں جو اوپر ہو۔ ایک حدیث ہے: ’’الأنصار شعار والناس دثار‘‘ (2) .... اس حدیث میں رات کے وقت وضو کی فضیلت کا بیان ہے۔ جو شخص رات کو باوضو ہوکر سوتا ہے تو فرشتہ اس کے ساتھ رات بسر کرتا ہے اور اس کے اٹھنے کے بعد اس کے لیے دعا کرتا ہے۔ فرشتے اللہ کے حکم کے تابع ہیں۔ فرشتہ جو کرے یا کہے یہ سب امر الٰہی سے ہوتا ہے تو پھراس کی دعا کیسے رد ہو سکتی ہے! (3) .... سیدنا ابو امامہ باھلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جس نے باوضو ہو کر اپنے بستر پر جگہ پکڑی، وہ اللہ کا ذکر کرتا رہا، یہاں تک کہ اسے اونگھ نے پا لیا، وہ رات کی جس گھڑی میں بھی پہلو بدلے گا (جب بھی بیدار ہوگا(اللہ سے دنیا و آخرت کی خیر میں سے جس چیز کا بھی سوال کرے گا، اللہ اسے ضرور عطا فرمائے گا۔( جامع ترمذي: 3526، سنن ابي داؤد : 5042، جامع الأصول :4؍478 کے محقق نے کہا کہ اس حدیث کے ہم معنی شواہد موجود ہیں جن سے یہ تقویت پا لیتی ہے۔)