مسند عبد الله بن مبارك - حدیث 273

كِتَابُ بَابٌ وَقَالَ ابْنُ الْحَنَفِيَّةِ: ((لَوْ أَنَّ النَّاسَ تَابَعُونِي إِلَّا رَجُلٌ لَمْ يُسَدَّدْ سُلْطَانِي إِلَّا بِهِ مَا قَتَلْتُهُ))

ترجمہ مسند عبد الله بن مبارك - حدیث 273

کتاب باب اور ابن حنیفہ رحمہ اللہ نے کہا کہ اگر بے شک سب لوگ میری بیعت کر لیں، سوائے ایک آدمی کے،میری سلطنت اس کے بغیر درست نہ ہوتی ہو تو میں اس (بیعت)کو قبول نہ کروں گا۔
تشریح : ابن حنیفہ، یہ محمد ابن حنیفہ ہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بیٹے اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے باپ کی طرف سے بھائی ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ صرف ایک اہم آدمی بھی بیعت نہ کرے گا، تو میں اس کا خون نہ بہاؤں گا، بلکہ ایسی بیعت کو ہی تر ک کر دوں گا۔ واللہ اعلم ابن حنیفہ، یہ محمد ابن حنیفہ ہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بیٹے اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے باپ کی طرف سے بھائی ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ صرف ایک اہم آدمی بھی بیعت نہ کرے گا، تو میں اس کا خون نہ بہاؤں گا، بلکہ ایسی بیعت کو ہی تر ک کر دوں گا۔ واللہ اعلم