كِتَابُ بَابٌ حَدَّثَنَا جَدِّي، أَنا عَبْدُ اللَّهِ، نَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، قَالَ: ((نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، وَعَنْ كُلِّ سَبُعٍ ذِي نَابٍ))
کتاب
باب
سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گدھوں کے گوشت اور ہر کچلیوں والے درندے سے منع فرمایا ہے۔
تشریح :
گھریلو گدھوں کے گوشت کی حرمت پیچھے بیان ہو چکی ہے، دوسرا مسئلہ درندوں کے بارے میں ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اصول بیان فرما دیا کہ ہر کچلیوں والا درندہ حرام ہے۔ جس طرح، کتا، شیر، خنزیر وغیرہ۔
تخریج :
صحیح بخاري،الذبائح والصید، باب أکل کل ذي ناب من السباع : 9؍540، مسند طیالسي : 1؍324، مسند احمد : 4؍194۔