كِتَابُ بَابٌ حَدَّثَنَا جَدِّي، نَا حَبَّانُ، أَنا عَبْدُ اللَّهِ، أَنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، ((أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى يَوْمَ خَيْبَرٍ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ))
کتاب
باب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بے شک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر والے دن گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔
تشریح :
گھریلو گدھوں کے گوشت: .... علامہ مبارکپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گھریلو کی قید سے جنگلی گدھوں کے گوشت کی اجازت ثابت ہوئی۔ ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں جو حج کے مسائل میں ہے اور انس رضی اللہ عنہ کی حدیث جو بخاری میں ہے حرمت کی علامت واضح طور پر بیان ہوئی ہے اور اس میں ہے کہ بے شک اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع کرتے ہیں کیوں کہ بے شک وہ ناپاک ہیں۔( تحفة الأحوذي : 3؍78۔)
تخریج :
صحیح بخاري، الأطعمة : 25، باب لحوم الأنسیة : 9؍537، صحیح مسلم : 13؍90، کتاب الصید رقم : 24، معاني الآثار، طحاوي، الصید والذبائح والأضاحي، سنن بیهقي: 9؍329۔