مسند عبد الله بن مبارك - حدیث 147

كِتَابُ بَابٌ حَدَّثَنَا جَدِّي، نَا حِبَّانُ، أَنا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ((هَذِهِ وَهَذِهِ سَوَاءٌ))، وَأَشَارَ شُعْبَةُ إِلَى الْخِنْصَرِ وَالْإِبْهَامِ "

ترجمہ مسند عبد الله بن مبارك - حدیث 147

کتاب باب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں، یہ اور یہ برابر ہیں، اور شعبہ (راوی نے)چھنگلی اور انگوٹھے کی طرف اشارہ کیا۔
تشریح : اس حدیث میں چھوٹی انگلی اور انگوٹھے کی دیت بیان کی گئی ہے کہ ان دونوں کے جوڑوں میں تفاوت کی وجہ سے دیت میں کوئی فرق نہیں، بلکہ دونوں کی دیت دس دس اونٹ ہی ہے۔ بلکہ ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کی دیت بھی برابر ہے ان میں بھی کوئی فرق نہیں ہے۔ دیکھئے جامع ترمذي مع تحفة الأحوذي : 2؍304، 305۔
تخریج : سنن ابن ماجة،کتاب الدیات : 18، باب دیة الأصابع : 2652، جامع ترمذي، کتاب الدیات : 4؍649، سنن بیهقي: 8؍91۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔ اس حدیث میں چھوٹی انگلی اور انگوٹھے کی دیت بیان کی گئی ہے کہ ان دونوں کے جوڑوں میں تفاوت کی وجہ سے دیت میں کوئی فرق نہیں، بلکہ دونوں کی دیت دس دس اونٹ ہی ہے۔ بلکہ ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کی دیت بھی برابر ہے ان میں بھی کوئی فرق نہیں ہے۔ دیکھئے جامع ترمذي مع تحفة الأحوذي : 2؍304، 305۔