كِتَابُ بَابٌ حَدَّثَنَا جَدِّي، نَا حِبَّانُ، أَنا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ فِي جَهَنَّمَ لَوَادِيًا يُقَالُ لَهُ: لَمْلَمُ، إِنَّ أَوْدِيَةَ جَهَنَّمَ لَتَسْتَعِيذُ بِاللَّهِ مِنْهُ))
کتاب
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک جہنم میں یقینا ایک وادی ہے، جسے ’’لملم‘‘ کہاجاتا ہے۔ بے شک جہنم کی وادیاں اس کی حرارت سے پناہ مانگتی ہیں۔
تشریح :
جہنم کی آگ دنیا کی آگ سے انہتر گناہ زیادہ تپش رکھتی ہے۔ لیکن اس وادی کی آگ کی حرارت کا کیا اندازہ کیا جا سکتا ہے، جس سے جہنم کی یہ آگ بھی پناہ مانگتی ہے جو بدنصیب وہاں جائیں گے، ان کے عذاب کا عالم کیا ہوگا! ((اَللّٰهُمَّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ))۔
تخریج :
زیادات الزهد، ابن مبارك : 95، حلیة الأولیاء، ابونعیم :8؍178۔