مسند عبد الله بن مبارك - حدیث 140

كِتَابُ بَابٌ وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ((لِسُرَادِقِ النَّارِ أَرْبَعَةُ جُدُرٍ، كُثُفُ كُلِّ جِدَارٍ مَسِيرَةُ أَرْبَعِينَ سَنَةً))

ترجمہ مسند عبد الله بن مبارك - حدیث 140

کتاب باب اور اسی سند کے ساتھ روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’بے شک آگ کی قناتیں چار موٹی دیواریں ہیں، ہر دیوار چالیس سال کی مسافت ہے۔‘‘
تشریح : اس حدیث کی تفسیر قرآن میں موجود ہے۔ چنانچہ ارشاد فرمایا: ﴿ إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ نَارًا أَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا ﴾ (الکہف : 29) ’’بے شک ہم نے ظالموں کے لیے ایک آگ تیار کر رکھی ہے، جس کی قناتوں نے انہیں گھیر رکھا ہے۔‘‘
تخریج : زیادات الزهد، ابن مبارك : 90، جامع ترمذی، کتاب صفة جهنم : 4، باب صفة شراب أهل النار : 2584، مسند أحمد : (الفتح الرباني ): 24؍168۔ محدث البانی نے اسے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔ اس حدیث کی تفسیر قرآن میں موجود ہے۔ چنانچہ ارشاد فرمایا: ﴿ إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ نَارًا أَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا ﴾ (الکہف : 29) ’’بے شک ہم نے ظالموں کے لیے ایک آگ تیار کر رکھی ہے، جس کی قناتوں نے انہیں گھیر رکھا ہے۔‘‘