مسند عبد الله بن مبارك - حدیث 115

كِتَابُ بَابٌ حَدَّثَنَا جَدِّي، نَا حِبَّانُ، أَنا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((إِنَّكُمْ تُوفُونَ سَبْعِينَ أُمَّةً، أَنْتُمْ خَيْرُهَا وَأَكْرَمُهَا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ))

ترجمہ مسند عبد الله بن مبارك - حدیث 115

کتاب باب بھز بن حکیم اپنے باپ اور وہ اس کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’بے شک تم قیامت والے دن ستر امتوں کو پورا کرنے والے ہو، تم ان میں سب سے بہترین اور اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے معزز ہوگے۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت و منقبت بیان کی گئی۔ سنن ابن ماجہ کی دوسری حدیث میں ہے: ’’ہم قیامت والے دن ستر امتوں کو مکمل کریں گے،ہم ان میں سب سے آخری اور سب سے بہتر ہوں گے۔‘‘( سنن ابن ماجة: 4287۔)
تخریج : الزهد، ابن مبارك بزیادات نعیم : 114، سنن ابن ماجة: 4288، مسند احمد : 5؍3،5، سنن دارمي، کتاب الرقاق : 47، باب قول النبی صلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ أنتم آخر الامم : 2؍221۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔ اس حدیث میں امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت و منقبت بیان کی گئی۔ سنن ابن ماجہ کی دوسری حدیث میں ہے: ’’ہم قیامت والے دن ستر امتوں کو مکمل کریں گے،ہم ان میں سب سے آخری اور سب سے بہتر ہوں گے۔‘‘( سنن ابن ماجة: 4287۔)