مسند عبد الرحمن بن عوف - حدیث 48

كِتَابُ الْمَشَايِخُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: كَانَ كَعْبٌ يَقُصُّ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم يَقُولُ: لَا يَقُصُّ إِلَّا أَمِيرٌ أَوْ مَأْمُورٌ أَوْ مُخْتَالٌ، قَالَ: فَأَتَى كَعْبٌ، فَقِيلَ لَهُ: ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ، هَذَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ يَقُولُ: كَذَا وَكَذَا فَتَرَكَ الْقَصَصَ، ثُمَّ إِنَّ مُعَاوِيَةَ أَمَرَهُ بِالْقَصَصِ فَاسْتَحَلَّ ذَاكَ بِذَاكَ

ترجمہ مسند عبد الرحمن بن عوف - حدیث 48

کتاب مشائخ کی عبد الرحمن سے روایت ایک آدمی نے روایت کیا، کہا کہ : کعب رضی اللہ عنہ قصہ گوئی کرتے تھے، حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہتے ہوئے سنا: قصے امیر بیان کرسکتا ہے یا جسے حکم دیا جائے یا پھر فخر و تکبر کرنے والا۔ (راوی نے) کہا: تیری ماں تجھے گم پائے یہ عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ایسا ایسا کہہ رہے ہیں۔ تو انہوں نے قصے بیان کرنے کا عمل ترک کردیا۔ پھر معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں قصے بیان کرنے کا حکم دیا تو بایں وجہ انہوں نے قصے بیان کرنے کو حلال سمجھا۔
تخریج : معجم طبراني کبیر : ۱۸؍۷۶، رقم : ۱۴۰، سنن ابي داود، کتاب العلم، باب فی القصص، رقم : ۳۶۶۵، سنن ابن ماجة، کتاب الادب، باب القصص، رقم : ۳۷۵۳، مسند احمد : ۲؍۱۷۸، قال الشیخ الالباني: صحیح۔