مسند عبد الرحمن بن عوف - حدیث 38

كِتَابُ الْمَشَايِخُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَارِظٍ، أَنَّ أَبَاهُ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ، دَخَلَ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ يَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: وَصَلَتْكَ رَحِمٌ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم يَقُولُ: قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنَا الرَّحْمَنُ وَهِيَ الرَّحِمُ شَقَقْتُ لَهَا اسْمًا مِنَ اسْمِي فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ أَوْ قَالَ: مَنْ يَبُتُّهَا أَبُتُّهُ "

ترجمہ مسند عبد الرحمن بن عوف - حدیث 38

کتاب مشائخ کی عبد الرحمن سے روایت عبد اللہ بن قارظ روایت کرتے ہیں کہ وہ سیّدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی بیمار پرسی کے لیے ان کے پاس تشریف لے گئے، سیّدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا: صلہ رحمی تجھے ملائے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اللہ عزوجل نے فرمایا: میں ’’رحمن‘‘ ہوں اور ’’رحم‘‘ کو میں نے اسے اپنے نام سے نکالا ہے، جس نے اسے ملایا، میں اُسے ملاؤں گا اور جس نے اسے کاٹا میں اُسے کاٹوں گا، یا (یہ الفاظ استعمال کیے) مَنْ بتها أبته۔
تشریح : دیکھئے فوائد نمبر ۱۵۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الزکاة، باب فی صلة الرحم، رقم : ۱۶۹۴۔ مسند احمد : ۲؍۴۹۸، مسند ابي یعلی، رقم : ۵۹۵۳، مسند بزار : ۳؍۲۰۶۔ ۹۹۲۔ دیکھئے فوائد نمبر ۱۵۔