مسند عبد الرحمن بن عوف - حدیث 35

كِتَابُ الْمَشَايِخُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ وَهُوَ فِي مَجْلِسٍ بَيْنَ الْقَبْرِ وَالْمِنْبَرِ: مَا أَدْرِي كَيْفَ أَصْنَعُ فِيَ الْمَجُوسِ؟ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ: ((سُنُّوا بِهِمْ سُنَّةَ أَهْلِ الْكِتَابِ))

ترجمہ مسند عبد الرحمن بن عوف - حدیث 35

کتاب مشائخ کی عبد الرحمن سے روایت جعفر اپنے باپ محمد سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ منبر اور قبر اطہر کے درمیان والی جگہ پر بیٹھے ہوئے تھے اور کہہ رہے تھے: مجھے معلوم نہیں کہ میں مجوس کے ساتھ کیا معاملہ کروں کروں ؟ عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے ہوئے سنا: ان کے بارے میں وہی طریقہ اپناؤ جو اہل کتاب کے بارے میں اپناتے ہو۔
تشریح : دیکھئے فوائد نمبر ۳۳۔
تخریج : معرفة الصحابة لأبی نعیم : ۱؍۳۹۵، ۴۹۳، التلخیص الحبیر : ۳؍۱۷۲، نصب الرایة للزیلعی: ۳؍۴۴۹۔ دیکھئے فوائد نمبر ۳۳۔