اللولؤ والمرجان - حدیث 981

كتاب البيوع باب من يخدع في البيع صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلاً ذَكَرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ يُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ، فَقَالَ: إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ لاَ خِلاَبَةَ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 981

کتاب: خریدو فروخت کے مسائل باب: جو شخص بیع میں دھوکہ کھائے سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ ایک شخص (حبان بن منقد) نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ وہ اکثر خرید و فروخت میں دھوکہ کھا جاتے ہیں اس پر آپ نے ان سے فرمایا کہ جب تم کسی چیز کی خرید و فروخت کرو تو یوں کہہ دیا کرو کہ بھائی دھوکہ اور فریب کا کام نہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 48 باب ما يكره من الخداع في البيع