كتاب العتق باب النهى عن بيع الولاء وهبته صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: نَهى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْوَلاَءِ وَعَنْ هِبَتِهِ
کتاب: بردہ آزاد کرنے کا بیان
باب: ولاء کا بیچنا یا ہبہ کرنا درست نہیں
سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاء کے بیچنے اور اس کے ہبہ کرنے سے منع فرمایا تھا۔
تشریح :
ابن بطال فرماتے ہیں کہ تحویل نسب( نسب کے بدلنے) کے حرام ہونے پر علماء کا اجماع ہے ، چونکہ ولاء کا حکم بھی نسب والا ہے اس لیے جس طرح نسب منتقل نہیں ہو سکتا اسی طرح ولاء کو منتقل کرنا بھی ناجائز ہے جب کہ جاہلیت میں لوگ ولاء کو بیع وغیرہ کے ذریعے پھیر دیتے تھے اس لیے شریعت نے منع فرمایا ہے۔(مرتبؒ)
تخریج :
أخرجه البخاري في: 49 كتاب العتق: 10 باب بيع الولاء وهبته