اللولؤ والمرجان - حدیث 947

كتاب الطلاق باب المطلقة ثلاثا لا نفقة لها صحيح حديث عَائِشَةَ، وَفَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ لِعَائِشَةَ: أَلَمْ تَرَيْنَ إِلَى فُلاَنَةَ بِنْتِ الْحَكَمِ، طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ فَخَرَجَتْ فَقَالَتْ: بِئْسَ مَا صَنَعَتْ قَالَ: أَلَمْ تَسْمَعِي فِي قَوْلِ فَاطِمَةَ قَالَتْ: أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ لَهَا خَيْرٌ فِي ذِكْرِ هذَا الْحَدِيثِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 947

کتاب: طلاق کے مسائل باب: مطلقہ ثلاثہ کے نفقہ نہ ہونے کا بیان عروہ بن زبیر نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہاسے بیان کیا کہ آپ فلانہ (عمرہ) بنت حکم کا معاملہ نہیں دیکھتیں ان کے شوہر نے انہیں طلاق بائنہ دے دی اور وہ وہاں سے نکل آئیں (عدت گذارے بغیر) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے بتلایا کہ جو کچھ اس نے کیا بہت برا کیا عروہ نے کہا آپ نے فاطمہ (بنت قیس) کے واقعہ کے متعلق نہیں سنا؟ بتلایا کہ اس کے لئے اس حدیث کو ذکر کرنے میں کوئی خیر نہیں ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 68 كتاب الطلاق: 41 باب قصة فاطمة بنت قيس