اللولؤ والمرجان - حدیث 935

كتاب الرضاع باب الوصية بالنساء صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: لَوْلاَ بَنُو إِسْرَائِيلَ لَمْ يَخْنَزِ اللَّحْمُ، وَلَوْلاَ حَوَّاءُ لَمْ تَخُنْ أُنْثَى زَوْجَهَا

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 935

کتاب: دودھ پلانے کے مسائل باب: عورتوں کے ساتھ خوش خلقی کرنے کا بیان سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ اگر قوم بنی اسرائیل نہ ہوتی تو گوشت نہ سڑا کرتا اور اگر حوا نہ ہوتیں تو عورت اپنے شوہر سے دغا نہ کرتی۔
تشریح : قتادہ سے مروی ہے کہ بنی اسرائیل کو سلویٰ کا گوشت ذخیرہ کرنے سے منع کیا گیا تھامگر انہوں نے ذخیرہ کر لیا جس کی سزا میں اللہ تعالیٰ نے اسے بدبودار بنا دیا تو پھر یہ معاملہ اسی طرح برقرار ہوا اور گوشت خراب ہونا شروع ہو گیا۔(مرتبؒ)
تخریج : أخرجه البخاري في: 60 كتاب الأنبياء: 1 باب خلق آدم صلوات الله عليه وذريته قتادہ سے مروی ہے کہ بنی اسرائیل کو سلویٰ کا گوشت ذخیرہ کرنے سے منع کیا گیا تھامگر انہوں نے ذخیرہ کر لیا جس کی سزا میں اللہ تعالیٰ نے اسے بدبودار بنا دیا تو پھر یہ معاملہ اسی طرح برقرار ہوا اور گوشت خراب ہونا شروع ہو گیا۔(مرتبؒ)