اللولؤ والمرجان - حدیث 93

کِتَابُ الْاِیْمَانِ باب وجوب الإيمان برسالة نبينا محمد صلی اللہ علیہ وسلم إِلى جميع الناس ونسخ الملل بملته صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنَ الأَنْبِيَاءِ نَبِيٌّ إِلاَّ أُعْطِيَ مَا مِثْلُهُ آمَنَ عَلَيْهِ الْبَشَرُ، وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُهُ وَحْيًا أَوْحَاهُ اللهُ إِلَيَّ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ تَابِعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 93

کتاب: ایمان کا بیان باب: ہمارے نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا یقین کرنا اور تمام شریعتوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت سے منسوخ سمجھنا واجب ہے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نبی کو ایسے ایسے معجزات عطا کیے گئے کہ (انہیں دیکھ کر) ان پر ایمان لائیں (بعد کے زمانے میں) ان کا کوئی اثر نہیں رہا اور مجھے جو معجزہ دیا گیا وہ وحی (قرآن) ہے۔ جو اللہ نے مجھ پر نازل کی ہے۔ (اس کا اثر قیامت تک رہے گا) اس لیے مجھے امید ہے کہ روز قیامت میرے تابعدار لوگ دیگر پیغمبروں کے تابعداروں سے زیادہ ہوں گے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 66 كتاب فضائل القرآن: 1 باب كيف نزول الوحي وأول ما نزل