اللولؤ والمرجان - حدیث 909

كتاب النكاح باب لا تحل المطلقة ثلاثا لمطلقها حتى تنكح زوجا غيره ويطأها ثم يفارقها وتنقضى عدتها صحيح حديث عَائِشَةَ، أَنَّ رَجُلاً طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا، فَتَزَوَّجَتْ، فَطَلَّقَ؛ فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَتَحِلُّ لِلأَوَّلِ قَالَ: لاَ، حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَهَا كَمَا ذَاقَ الأَوَّلُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 909

کتاب: نکاح کے مسائل باب: طلاق ثلاثہ کے بعد عورت دوسرے نکاح کے بغیر پہلے شوہر کے لیے حلال نہیں ہو سکتی اور دوسرا شوہر اس سے جماع کرے اور طلاق کے بعد وہ عورت عدت پوری کرے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ایک صاحب نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی تھی ان کی بیوی نے دوسری شادی کر لی پھر دوسرے شوہر نے بھی (ہم بستری سے پہلے) انہیں طلاق دے دی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کیا پہلا شوہر اب ان کے لئے حلال ہے (کہ ان سے دوبارہ شادی کر لیں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں یہاں تک کہ وہ یعنی شوہر ثانی اس کا مزہ چکھے جیسا کہ پہلے نے مزہ چکھا تھا ۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 68 كتاب الطلاق: 4 باب من أجاز طلاق الثلاث