اللولؤ والمرجان - حدیث 904

كتاب النكاح باب زواج زينب بنت جحش ونزول الحجاب وإِثبات وليمة العرس صحيح حديث أَنَسٍ قَالَ: أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِالْحِجَابِ؛ كَانَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ يَسْأَلُنِي عَنْهُ؛ أَصْبَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرُوسًا بِزَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ، وَكَانَ تَزَوَّجَهَا بِالمَدِينَةِ، فَدَعَا النَّاسَ لِلطَّعَامِ بَعْدَ ارْتِفَاعِ النَّهَارِ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَجَلَسَ مَعَهُ رِجَالٌ، بَعْدَ مَا قَامَ الْقَوْمُ، حَتَّى قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمَشى وَمَشَيْتُ مَعَهُ، حَتَّى بَلَغَ بَابَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ، ثُمَّ ظَنَّ أَنَّهُمْ خَرَجُوا، فَرَجَعْتُ مَعَهُ فَإِذَا هُمْ جُلُوسٌ مَكَانَهُمْ؛ فَرَجَعَ وَرَجَعْتُ مَعَهُ الثَّانِيَةَ حَتَّى بَلَغَ بَابَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ؛ فَرَجَعَ وَرَجَعْتُ مَعَهُ، فَإِذَا هُمْ قَدْ قَامُوا؛ فَضَرَبَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ سِتْرًا، وَأُنْزِلَ الْحِجَابُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 904

کتاب: نکاح کے مسائل باب: ام المومنین حضرت زینب بنت جحش کا نکاح اور نزول حجاب اور ولیمہ کا بیان سیّدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں پردہ کے حکم کے بارے میں زیادہ جانتا ہوں سیّدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بھی مجھ سے اس کے بارے میں پوچھا کرتے تھے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہاسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی کا موقعہ تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح مدینہ منورہ میں کیا تھا دن چڑھنے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی کھانے کی دعوت کی تھی آپ بیٹھے ہوئے تھے اور آپ کے ساتھ بعض اور صحابہ بھی بیٹھے ہوئے تھے اس وقت تک دوسرے لوگ (کھانے سے فارغ ہو کر) جا چکے تھے آخر آپ بھی کھڑے ہو گئے اور چلتے رہے میں بھی آپ کے ساتھ چلتا رہا آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہاکے حجرے پر پہنچے پھر آپ نے خیال کیا کہ وہ لوگ (بھی جو کھانے کے بعد گھر میں بیٹھے رہ گئے تھے) جا چکے ہوں گے (اس لئے آپ واپس تشریف لائے) میں بھی آپ کے ساتھ واپس آیا لیکن وہ لوگ اب بھی اسی جگہ بیٹھے ہوئے تھے آپ پھر واپس آ گئے میں بھی آپ کے ساتھ دوبارہ واپس آیا آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہاکے حجرہ پر پہنچے پھر آپ وہاں سے واپس ہوئے میں بھی آپ کے ساتھ تھا اب وہ لوگ جا چکے تھے اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اور میرے درمیان پردہ لٹکا لیا اور پردہ کی آیت نازل ہوئی۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 70 كتاب الأطعمة: 59 باب قول الله تعالى (فإذا طعمتم فانتشروا)