اللولؤ والمرجان - حدیث 901

كتاب النكاح باب فضيلة إِعتاقه أمته ثم يتزوجها صحيح حديث أَبِي مُوسى رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ كَانَتْ لَهُ جَارِيَةٌ فَعَالَهَا فَأَحْسَنَ إِلَيْهَا، ثَمَّ أَعْتَقَهَا، وَتَزَوَّجَهَا، كَانَ لَهُ أَجْرَانِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 901

کتاب: نکاح کے مسائل باب: اپنی لونڈی کوآزاد کر کے نکاح کرنے کی فضیلت سیّدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص کے پاس کوئی لونڈی ہو اور وہ اس کی اچھی پرورش کرے اور اس کے ساتھ اچھا معاملہ کرے پھر اسے آزاد کر کے اس سے نکاح کر لے تو اس کو دوہرا ثواب ملے گا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 49 كتاب العتق: 14 باب فضل من أدب جاريته وعلمها