کِتَابُ الْاِیْمَانِ باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم بُني الإسلام على خمس صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ رضي الله عنهما قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بُنِيَ الإِسْلامُ عَلى خَمْسٍ: شَهادَةِ أَنْ لاَ إِلهَ إِلاَّ اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ وَإِقامِ الصَّلاةِ وَإِيتاءَ الزَّكاةِ وَالْحَجِّ وَصَوْمِ رَمَضَانَ
کتاب: ایمان کا بیان
باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے
سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور بے شک سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
تشریح :
راوي حدیث: …سیّدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اپنے والد گرامی قدر کے ساتھ بچپن میں ہی مسلمان ہوگئے تھے اور ہجرت کی۔ بدر اور احد کے غزوات میں کم عمری کی وجہ سے پیچھے رکھے گئے تھے جب کہ پندرہ سال کی عمر میں غزوئہ خندق میں شریک ہوئے تھے۔ بیعت رضوان والوں میں سے ہیں۔ آپ کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا عبداللہ بہت ہی اچھا آدمی ہے کاش کہ قیام اللیل کرے۔ اس کے بعد آپ رات کو بہت کم سوتے تھے۔ آپ نے ۲۶۳۰ احادیث روایت کی ہیں۔ جن میں سے ۱۸۶ متفق علیہ ہیں۔ ۷۳ہجری کو ۸۴ سال کی عمر میں وفات پائی۔
تخریج :
أخرجه البخاري في: 2 كتاب الإيمان: 2 باب دعاؤكم إيمانكم