اللولؤ والمرجان - حدیث 896

كتاب النكاح باب استئذان الثيب في النكاح بالنطق والبكر بالسكوت صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ يُسْتَأْمَرُ النِّسَاءُ فِي أَبْضَاعِهِنَّ قَالَ: نَعَمْ قُلْتُ: فَإِنَّ الْبِكْرَ تُسْتَأْمَرُ فَتَسْتَحِي فَتَسْكُتُ، قَالَ: سُكَاتُهَا إِذْنُهَا

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 896

کتاب: نکاح کے مسائل باب: ثیبہ (بیوہ، مطلقہ) کا نکاح کے لیے زبان سے اجازت دینا ضروری ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا عورتوں سے ان کے نکاح کے سلسلہ میں اجازت لی جائے گی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ میں نے عرض کیا لیکن کنواری لڑکی سے اگر اجازت لی جائے تو وہ شرم کی وجہ سے چپ سادھ لے گی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی خاموشی ہی اجازت ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 89 كتاب الإكراه: 3 باب لا يجوز نكاح المكره