اللولؤ والمرجان - حدیث 880

كتاب الحج باب أحد جبل يحبنا ونحبه صحيح حديث أَبِي حُمَيْدٍ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ، حَتَّى إِذَا أَشْرَفْنَا عَلَى الْمَدِينَةِ، قَالَ: هذِهِ طَابَةُ وَهذَا أُحُدٌ، جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 880

کتاب: حج کے مسائل باب: احد پہاڑ کی فضیلت کا بیان سیّدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم غزوہ تبوک سے واپس آ رہے تھے جب آپ مدینہ کے قریب پہنچے تو (مدینہ کی طرف اشارہ کر کے) فرمایا کہ یہ طابہ ہے اور یہ احد پہاڑ ہے یہ ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت رکھتے ہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازى: 81 باب حدثنا يحيى بن بكير