اللولؤ والمرجان - حدیث 876

كتاب الحج باب رالترغيب في المدينة عند فتح الأمصار صحيح حديث سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ رضي الله عنه، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: تُفْتَحُ الْيَمَنُ فَيَأْتِي قَوْمٌ يُبِسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ، وَتَفْتَحُ الشَّامُ فَيَأْتِي قَوْمٌ يُبِسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ؛ وَتُفْتَحُ الْعِرَاقُ فَيَأْتِي قَوْمٌ يُبِسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 876

کتاب: حج کے مسائل باب: لوگوں کو مدینہ کی ترغیب دینا جب شہر فتح ہو جائیں سیّدنا سفیان بن ابی زھیر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا کہ یمن فتح ہو گا تو کچھ لوگ اپنی سواریوں کو دوڑاتے ہوئے لائیں گے اور اپنے گھر والوں کو اور ان کو جو ان کی بات مان جائیں گے سوار کر کے مدینہ سے (واپس یمن کو) لے جائیں گے کاش انہیں معلوم ہوتا کہ مدینہ ہی ان کے لئے بہتر تھا اور شام فتح ہو گا تو کچھ لوگ اپنی سواریوں کو دوڑاتے ہوئے لائیں گے اور اپنے گھر والوں کو اور تمام لوگوں کو جو ان کی بات مان جائیں گے اپنے ساتھ (شام واپس) لے جائیں گے کاش انہیں معلوم ہوتا کہ مدینہ ہی ان کے لئے بہتر تھا اور عراق فتح ہو گا تو کچھ لوگ اپنی سواریوں کو تیز دوڑاتے ہوئے لائیں گے اور اپنے گھر والوں کو اور جو ان کی بات مانیں گے اپنے ساتھ (عراق واپس) لے جائیں گے کاش انہیں معلوم ہوتا کہ مدینہ ہی ان کے لئے بہتر تھا۔
تشریح : راوي حدیث: سیّدنا سفیان بن ابی زہیر ازدی رضی اللہ عنہ کا تعلق ازد شنوۃ سے تھا۔باپ کا نام الفرد تھا۔ صحابی ہیں۔ مدینہ والوں میں شمار ہوئے ہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 29 كتاب فضائل المدينة: 5 باب من رغب عن المدينة راوي حدیث: سیّدنا سفیان بن ابی زہیر ازدی رضی اللہ عنہ کا تعلق ازد شنوۃ سے تھا۔باپ کا نام الفرد تھا۔ صحابی ہیں۔ مدینہ والوں میں شمار ہوئے ہیں۔