اللولؤ والمرجان - حدیث 855

كتاب الحج باب في فضل الحج والعمرة ويوم عرفة صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: الْعُمْرَةُ إِلَى الْعُمْرَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُمَا، وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلاَّ الْجَنَّةُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 855

کتاب: حج کے مسائل باب: حج، عمرہ اور عرفہ کے دن کی فضیلت کا بیان سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک عمرہ کے بعد دوسرا عمرہ دونوں کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرور کی جزا جنت کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 26 كتاب العمرة: 1 باب وجوب العمرة وفضلها